ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ سے قبل پاکستان ٹیم کے بیٹر فخر زمان گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے۔
پاکستان ٹیم کے ڈاکٹر نجیب سومرو نے سڈنی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ فخر زمان کی انجری وہ ہی ہے جو ایشیاء کپ میں تھی۔
ڈاکٹر نجیب سومرو نے کہا کہ میڈیکل پینل تمام صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے، فخر زمان جنوبی افریقا کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ فخر زمان کو آرام کا مشورہ دیا گیا ہے، امید ہے وہ جلد انجری سے نجات حاصل کرلیں گے، میڈیکل پینل ان کی انجری کو سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے۔
ڈاکٹر نجیب سومرو کا کہنا تھا کہ فخر زمان کو کھلا کہ رسک لیا تھا کبھی کبھی اس طرح کے رسک میں کامیابی ملتی ہے کبھی انجری دوبارہ سر اٹھا لیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے فخر کی انجری دوبارہ ہوگئی اس وجہ سے انہیں آرام دیا جارہا ہے۔
ڈاکٹر نجیب سومرو کا کہنا تھا کہ فخر زمان پر زیادہ رسک نہیں لیں گے۔
ڈاکٹر نجیب سومرو نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کو انجری کسی بھی وقت ہوسکتی ہے، ٹیم کے باقی تمام کھلاڑی فٹ ہیں۔