• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکشن سے بھرپور فلم "وار کرافٹ "کا رنگا رنگ ورلڈپریمیئر

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک)لاس اینجلس میں مشہور زمانہ ویڈیو گیم پر مبنی تھرلر سے بھرپور امریکن فلم وارکرافٹ کے رنگا رنگ ریڈ کارپٹ ورلڈ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا۔ہالی ووڈ میں منعقد ہونے والے اس رنگا رنگ ریڈ کارپٹ پریمیئر میں فلم کی کاسٹ میں شامل فنکاروں نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔فلم کی کہانی انسانوں اور عجیب الخلقت خوفناک مخلوق کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کے گرد گھومتی ہے جو بعد ازاں خوفناک جنگ میں تبدیل ہو جاتا ہے۔فلم میں اداکاری کے جلوے دکھانے والے اداکاروں میں ٹریوس فیمل،پاؤلا پیٹن،بین فوسٹر،ڈومینک کوپر،ٹوبی کیبل اور بین شنیزر شامل ہیں۔تھامس ٹْل اور چارلس روون کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم یونیورسل پکچرز کے بینر تلے10جون کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
تازہ ترین