• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لٹن کی شاندار ففٹی، میلہ نہ لوٹ سکے، بھارت سخت مقابلے میں کامیاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں لٹن داس کی برق رفتار اننگز کے باوجود بھارت نے بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈک روتھ لوئیس سسٹم پر پانچ رنز سے شکست دیدی۔ لٹن داس نے 27گیندوں پر تین چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 60رنز بنائے۔ نیدر لینڈ نے زمبابوے کو پانچ وکٹ سے ہرادیا۔ اس شکست کے بعد زمبابوے کی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔ لٹن داس نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں دوسری تیز ترین نصف سنچری21گیندوں پر بنائی۔ ان کے آئوٹ ہوتے ہی صورتحال تبدیل ہوگئی۔ بدھ کو ایڈیلیڈ میں شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بھارت نے 6وکٹ پر184رنز بنائے۔ بعدازاں بارش کے بعد میچ کو16 اوورز تک محدود کردیا گیا، جس کے بعد بنگال ٹائیگرز کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 151رنز کا ہدف ملا تھا۔ تاہم وہ چھ وکٹ پر145رنز بناسکی۔ ارشدیپ سنگھ اور ہاردک پانڈیا نے دو ،دو کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا۔ قبل ازیں بھارت کی جانب سے کے ایل راہول اور ویرات کوہلی نے بالترتیب 50اور 64رنز بنائے۔ کپتان روہت شرما 2، سوریا کمار یادیو 30، ہارک پانڈیا 5، دنیش کارتک7، اکشر پٹیل 7رنز بناسکے۔ دوسرے میچ میں نیدر لینڈ نے زمبابوے کو آؤٹ کلاس کردیا اور مقررہ 118رنز ہدف کا دو اوورز قبل ہی 5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ میکس اوڈوڈ 52رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، ٹام کوپر نے32رنز جوڑ کر دیا۔ زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ مزا ربانی اور رچرڈ نگراوا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔ میکس اوڈوڈ کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اسپورٹس سے مزید