اسلام آباد (جنگ نیوز) ججوں کی تقرری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی نے لاہور ہائی کورٹ کے 11ایڈیشنل ججوں کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی۔ کمیٹی نے مستقل نہ کئے جانے والے دو ایڈیشنل ججوں شان گل اور سہیل ناصر کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کو معاملے کا ازسرنو جائزہ لینےکے لئے خط لکھنے کا بھی فیصلہ کیا۔