راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)نشئی نے چاقو کے وارکرکے دوسرے نشئی کو قتل کردیا۔ تھانہ وارث خان کواے ایس آئی خرم شہزاد نے بتایاکہ بے نظیر بھٹو ہسپتال خدمت کاونٹر کے ملازم عدناننے بتایا کہ ندیم ہیروئن کے نشہ کا عادی تھا جس کوبھابڑا بازار میں ایک اور نشئی محمد سرفراز نے دوران لڑائی جھگڑا چاقو سے زخمی کیا تھا جسکو 1122 کے ذریعے ہسپتال لایا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔