اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد میں ڈکیتی ،سرقہ بالجبر ، نقب زنی اور چوری کی درجنوں وارداتوں میں نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ ایک کار ،28 موٹر سائیکل ، 40 موبائل فون ، ایک گائے ، بچھڑا، دنبہ اور بکری اڑا لی گئی ۔2 موٹر سائیکل اور 18 موبائل فون ا ور لاکھوں کی نقدی اسلحہ کی نوک پر جبکہ 9 موبائل فون جھپٹا مار کر چھین لئے گئے۔جڑواں شہروں میں 40 گھروں کے تالے ٹوٹ گئے اور چور کل جمع پونجی لے کر چلتے بنے۔تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقے میں دو گھریلو ملازمائیں ضیاء الرحمن کے گھر سے 90 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری کر کے لے گئیں۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ۔