• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چکلالہ کینٹ ، عید پر صفائی کے خصوصی انتظامات، عملہ کی چھٹیاں منسوخ

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے )چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی کے خصوصی انتظامات کئے ہیں ۔ شعبہ صفائی کے تمام عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ عملہ عید کےدوران تین شفٹوں میں کام کرے گا۔تین دن 500 ورکرز شہریوں کی دہلیز پر دستیابی کو یقینی بنائیں گے ، قربانی کے جانوروں کی آلائشیوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے 69 گاڑیوں کا استعما ل کیا جائے گا، ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس ڈیپارٹمنٹ میجر جنرل عرفان احمد ملک کی ہدایت پر چکلالہ کینٹ بورڈ کے سی ای او عامر رشید کی طرف سے تمام اہلکاروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔عید کے دنوں میں صفائی کے کام کی نگرانی کیلئے مانیٹرنگ سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید