• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں عید سکیورٹی پلان، 57 سو پولیس اہلکار فرائض انجام دینگے

اسلام آباد، راولپنڈی ( خصوصی نامہ نگار ، سٹاف رپورٹر ) جڑواں شہروں میں عید سکیورٹی پلان کے مطابق 57سو پولیس اہلکار فرائض انجام دینگے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد جو ا د طارق نے عید الضحیٰ کے مذہبی اجتماعات کی سکیورٹی اور چھٹیو ں کے دوران مختلف سیکٹرز میں پٹر ولنگ کے حو الے سےسکیو ر ٹی پلان تر تیب دیا ہے۔عید کے موقع پر3ہزارسے زائدپولیس افسران وجوان اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔سکیورٹی پلا ن کے تحت مختلف پولیس ٹیمیں اپنے علاقہ میں پٹر ولنگ کر یں گی۔تجارتی مراکز ،شا پنگ سنٹرز اور شہر کی مختلف مار کٹیو ں پر پولیس کی اضا فی نفری لگا ئی گئی ہے۔فیصل مسجد میں بھی خصوصی نفری تعینا ت کر نے کا فیصلہ کیا گیا ۔ پولیس نےٹر یفک پلان بھی تر تیب دے دیا۔ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جو اد طا رق نے شہریوں سے گزارش کی کہ وہ عید کوموقع پر اپنے گھروں کو چھوڑتے ہوئے مکمل لاک کریں۔ دریں اثناء راولپنڈی پولیس کے سیکورٹی پلان کے مطابق 2700 افسران و جوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے، ضلع کی 604مساجد،72 امام بارگاہوں اور62 کھلے مقامات پر نمازعید کے لئے سیکورٹی فرائض سر انجام دئیے جائیں گے۔
اسلام آباد سے مزید