اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی کے تھانہ روات کی حدود ڈھوک غلام علی میں بیوی کو تیز دھار چھری سے ذبح کرنے والے قاتل کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ مقتولہ 25سالہ خاتون زردانہ اپنے خاوند سے ناچاقی کے باعث والدین کے پاس رہ رہی تھی۔ چند روز قبل گھر کے بڑوں نے میاں بیوی میں ناراضگی ختم کرائی جس کے بعد مقتولہ کا خاوند بھی ان کے پاس رہ رہا تھا۔ 4 جون کی رات گئے ملزم نے سبزی کاٹنے والی تیز دھار چھری سے اپنی بیوی کا گلہ کاٹا اور اسے ابدی نیند سلا دیا۔ ملزم آلہ قتل سمیت کمرے سے نکلا اور پیدل چند فرلانگ کے فاصلے پر موجود ہوٹل کے باتھ روم میں گیا جہاں نہا دھو کر اور کپڑے بدل کر فرار ہوگیا۔