• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کیلئےریلیف کا اعلان کیا جائے،راجہ سجاد حسین

اسلام آباد( نیو زرپورٹر)پاکستان کو حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران فوج کی بھرپورکارکردگی کی وجہ سے جو کامیابی حاصل ہوئی ہے اس سے ملک میں تیزی سے معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملنا شروع ہوگیا ہے اور فوج کی کامیابیاں توقعات کے عین مطابق معاشی استحکام کا بھی پیش خیمہ ثابت ہو رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار کاروباری شخصیت راجہ سجاد حسین نے ا یک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو درپیش مسائل بالخصوص غیر ضروری ٹیکسز کے بوجھ سے چھٹکارا دلایا جائے اور بجٹ میں رئیل سٹیٹ سیکٹر کے لئے خصوصی ریلیف کا اعلان کیا جائے۔
اسلام آباد سے مزید