• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قربانی کی آلائشیں ٹھکانے لگانے کیلئے 107 ڈمپنگ پوائنٹس قائم

اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) شہر اقتدار میں عید الاضحی پر صفائی انتظامات حتمی شکل دے دی گئی ۔ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے جمعرات کو ڈمپنگ پوائنٹ کا دورہ کیا اور میڈیا کو بریفنگ بھی دی ۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے، ایم سی آئی اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ پلان بنایا ہے ،55 پوائنٹس پر 107 ڈمپنگ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں ،شہر بھر میں اس سال ایک لاکھ کی جگہ 2 لاکھ بائیو ڈی گریڈ ایبلز بیگز تقسیم کیے جائیں گے۔ 2700 سے زائد سٹاف عید کے ایام میں شہریوں کی خدمت کے لیے موجود ہوگا،عید کے تینوں دن سیف سٹی میں کنٹرول روم قائم رہے گا۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اب تک 55 ایسے افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جو شاہراہوں پر جانور فروخت کر رہے تھے ۔
اسلام آباد سے مزید