راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع کیلئے عید الاضحی صفائی آپریشن کو حتمی شکل دیدی ۔تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔11687ورکرز تیسر ے دن تک صفائی آپریشن میں حصہ لیں گے۔عید الاضحی صفائی آپریشن میں 2823گاڑیاں استعمال ہوں گی۔ان خیالات کا اظہار سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی راناساجد صفدر نے کیا۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی سمیت تمام 6اضلاع میں 73مستقل اور168موبائل ٹرانسفر سٹیشز قائم کئے جائینگے۔