• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹروے پولیس کی زائد کرایہ ، اوورلوڈنگ کیخلاف مہم جاری

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار)عید االاضحی پر زائد کرایہ اور اوورلوڈنگ کے خلاف موٹر وے پولیس کی مہم جاری ہے ۔ ڈی آئی جی سید فرید علی نے کہا اوورچارجنگ اور اوورلوڈنگ پر بھاری جرمانے ہوں گے ۔ ٹرانسپورٹرز یقینی بنائیں کہ پردیسیوں سے زائد کرایہ وصول نہیں کریں گے۔محفوظ سفر کے لیے کمپنیز گاڑیوں کی فٹنس کو یقینی بنائیں۔سیکٹر کمانڈر عاطف شہزاد کی نگرانی میں موٹروےپولیس نے خصوصی چیکنگ کی اور مسافروں کو زائد کرایہ واپس کروایا گیا۔
اسلام آباد سے مزید