• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید تعطیلات میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائیگی ‘ آئیسکو چیف

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) چیف ایگزیکٹو آئیسکو محمد نعیم جان نے کہا ہے کہ آئیسکو ہر سال کی طرح عید تعطیلات کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائے گا۔ اس سلسلے میں تمام تر آپریشنل انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ مرکزی کنٹرول روم میں سینئر افسران بھی سٹاف کے ہمراہ مرکزی کنٹرول روم میں موجود رہیں گے اور فیڈرز پر بجلی کی طلب و رسد کی نگرانی کریں گے۔ آپریشنل فارمیشنز انفرادی اور ٹرانسفارمرز سے متعلقہ شکایات کے فوری ازالے کو ممکن بنائیں گی۔ 
اسلام آباد سے مزید