راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ چکلالہ کے علاقہ میں ٹرین کی زدمیں آکر 2افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ایس ایچ اوتھانہ ریلوے پولیس راولپنڈی سردار عامر نے جنگ کو بتایاکہ جمعرات کی شام7بج کر5منٹ پر کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس 45اپ جب رحیم آبادریلوے پل پر پہنچی تواس کی زد میں آکر 3افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں سے دوموقع پر جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ادھرانچارج پولیس چوکی گلزارقائدسب انسپکٹر محمدافضل گوندل نے بتایاکہ باورکیاجاتاہے کہ تینوں متاثرہ افراد انڈر پاس کے قریب واقع ریلوے پل پر بیٹھے ہوئے تھے جوٹرین کی ٹکرلگنے سے ریلوے برج سے نیچے آگرے۔