راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان نے جنرل بس اسٹینڈ پیر ودھائی راولپنڈی کا دورہ کیا۔ رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب ،سیکرٹری آر ٹی اے حافظ محمد عمران سمیت دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔صوبائی وزیر نے کرائے ناموں پر عملدرآمد کا جائزہ لیااورزائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں زائد کرایہ وصول کرنے والوں کو 25 لاکھ سے زائد جرمانے کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی پریشانی کی صورت میں مسافر ہیلپ لائن 1071 پر شکایات درج کرائیں۔