اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تھانہ رتہ امرال کے علاقہ میں لاپتہ ہونیوالی کم سن بچی کی لاش نالے سے مل گئی ۔ بچی کے لاپتہ ہونے پر اغواء کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقامی پولیس نے کئی گھنٹے بچی کی تلاش کی جس دوران اس کی لاش نالے سے ملی۔ تفتیش اور شواہد کے مطابق ایک سالہ بچی کو اس کے 10 سالہ کزن نے نالے میں گرایا۔بچے نے ابتدائی دریافت کے دوران بتایا کہ اسے اپنی کزن اچھی نہیں لگتی تھی اس لئے اسے نالے میں گرایا۔پولیس نے بچے کو عدالت کے روبرو پیش کیا جس کے احکامات کے مطابق بچے کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو بھجوادیا گیا۔