کوئٹہ (آن لائن )جمعیت علمائےاسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار چشتی نے کہا ہےکہ زیارت میں برفباری جبکہ کوئٹہ سمیت بلوچستان سرد علاقوں میں بارشوں کا آغاز ہوچکا ہے۔سرد موسم کے آغاز کے ساتھ ہی گیس کی بندش اور پریشر میں کمی کا مسئلہ شدت اختیار کرگیا ہے جس کے باعث عوام کو شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ پہلے صرف امور خانہ داری متاثر ہورہے تھے اب لوگوں کے لیے اپنے آپ کو سرد موسم کی شدت سے بچانا مشکل ہوگیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم وفاقی وزیر توانائی ،جی ایم گیس کمپنی صورتحال کا نوٹس لیں اور مسئلے کے حل کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں ۔ انھوں نے تین اوقات میں گیس فراہمی کے بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ گیس بلوچستان سے نکلتی ہے لہذاپہلے بلوچستان کے عوام کی ضروریات کا خیال ر کھا جائے۔ انہوں نے مختلف علاقوں کے وفودسے گفتگوکرتے ہوئےانہوں نے کہاکہ جمعیت نظریاتی ہمیشہ بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کےلیے آواز بلندکرتی رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ طوغی روڈمشن روڈجان محمدروڈکواری روڈصرافہ بازارتھانہ روڈمیکانگی روڈ،مالی باغ اور کاسی روڈسمیت گردونواح کے علاقوں پائندخان روڈ سریاب روڈ،موسیٰ کالونی، بڑیچ کالونی نواکلی سیٹلائٹ ٹاؤ ن خروٹ آبادشالدرہ پشتون آبادپشتون باغ میں گیس کی بندش یا اکثر پریشر میں کمی کے باعث عوام کو شدید مشکل کا سامنا ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم سمیت دیگر اعلیٰ حکام صورتحال کی بہتری کے لیے اقدامات کریں ۔