کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی87ویں برسی کل21اپریل کو ملک بھر میں نہایت عقیدت و احترام سے منا ئی جائے گی علامہ محمد اقبال نے تصور پاکستان پیش کر کے برصغیر کے مسلمانوں کی جدو جہد آزادی کو پہلی باقاعدہ شکل میں پیش کیاانہیں عالم اسلام کے ایک معروف شاعر فلسفی اور مفّکر کی حیثیت سے بھی پہچانا جاتا ہے۔