• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت طلبا اسلام کی صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس‘ متعدد فیصلے کئے گئے

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) جمعیت طلباء اسلام پاکستان کی صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس زیر صدارت حافظ محمد ہمایوں چشتی ہوا جس میں متعدد فیصلے کئے گئے ۔ اجلاس میں حافظ عبد الوارث لانگو جنرل سیکرٹری جمعیت طلباء اسلام بلوچستان کی ذمہ داری سونپی گئی صوبائی خازن حافظ سمیع اللہ کو پابند کیا گیا کہ وہ مالیات کے شعبے کو فعال بنانے کیلئے اضلاع کے نظماء مالیات سے مشاورت کریں ان کے ساتھ ایمل خان بطور معاون کام کریں گے اطلاعات کے شعبے کو فعال بنانے کیلئے صوبائی ناظم اطلاعات سید نداء محمد شاہ کے ساتھ عبدالمالک نورزئی بحیثیت معاون کام کریں گے حافظ منیب الرحمان سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر اور حمداللہ قرار معاون ہوں گے جے ٹی آئی کی صوبائی مجلس عاملہ کا ماہانہ اجلاس ہر مہینے کے پہلے اتوار کو منعقد ہوگا اضلاع کی تنظیموں کو پابند کیا گیا کہ 15 دن کے اندر اپنے اپنے نظم کا اجلاس طلب کرکے 15 مئی تک رپورٹ صوبائی نظم کے پاس جمع کرائیں اور ہفتہ وار یا پندرہ روزہ مطالعہ سرکل کا اہتمام کریں ۔
کوئٹہ سے مزید