کوئٹہ (پ ر) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے پریس ریلیز میں کہاگیاہے کہ یونین کونسل کوتوال سے کلی عمر، کلی خانان، کلی طور خان، شالکوٹ، نوا کلی، زرغون آباد، خلجی آباد اور ترین شار میں کئی ماہ سے جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس سے نکاسی آب کا نظام مفلوج ہے میٹروپولیٹن حکام کی غفلت کے باعث شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہورہاہے جس سے وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے بیان میں کہاگیا کہ مذکورہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر صفائی شروع کرکرکے نکاسی آب کا نظام بحال کرایاجائے۔