• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے آئی کے مثبت استعمال کو فروغ دینے کا وژن قابل ستائش ہے، مینا مجید بلوچ

کوئٹہ(خ ن) صوبائی مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان مینا مجید بلوچ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا جدید ٹیکنالوجی خصوصاً آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے مثبت استعمال کو فروغ دینے کا وژن قابل ستائش اور انتہائی دور رس نتائج کا حامل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی قیادت میں صوبہ تیزی سے ڈیجیٹل گورننس کی طرف بڑھ رہا ہے جو شفافیت، میرٹ اور نوجوانوں کی ترقی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے محکمہ آئی ٹی کے مشاورتی اجلاس میں وزیر اعلیٰ کی ہدایات اور فیصلوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے تحت اسکالرشپس میں اے آئی بیسڈ ذہنی تجزیے کی تجویز نوجوانوں کی صلاحیتوں کو پہچاننے اور انہیں درست سمت فراہم کرنے کے لیے ایک انقلابی قدم ہے جس سے صوبہ کی مجموعی نمو میں بہتری آئے گی ، نیا ٹیلنٹ ابھرے گا ، جبکہ اس مد میں صوبہ بھر میں یونیورسٹی سطح پر کورسز، بیچلر ڈگری اور ماسٹر ڈگری پروگرام شروع کروانے کی کوشش اور عملی اقدامات وزیر اعلیٰ بلوچستان کے عوام دوست اقدامات کا ثبوت ہے ، گوادر یونورسٹی میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی بیچلر کلاسز اسکی ایک مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان بلوچستان کا مستقبل ہیں اور جدید آئی ٹی ٹولز اور اے آئی کے ذریعے ان کی رہنمائی اور ترقی کو یقینی بنانا ایک خوش آئند عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں حکومت بلوچستان نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انہیں عالمی معیار کے مطابق تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔
کوئٹہ سے مزید