• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی حکومت اقلیتوں کو قومی ترقی کا اہم ستون سمجھتی ہے‘ سردار کھیتران

کوئٹہ(خ ن)صوبائی وزیر سردار عبدالرحمٰن کھیتران نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہاہے کہ ایسٹر صرف ایک مذہبی تہوار نہیں بلکہ ایک عالمگیر پیغام ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت اقلیتوں کو قومی ترقی کا اہم ستون سمجھتی ہے اور مسیحی برادری کی خدمات ہمارے لئے باعث فخر ہے ۔تعلیم، صحت اور سماجی شعبے میں مسیحی بھائیوں اور بہنوں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ان کی قربانیاں اور ملک سے وفاداری ہمارے معاشرے کے لئے روشن مثال ہےصوبائی وزیر نے اس موقع پر بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسے مواقع ہمیں ایک دوسرے کو سمجھنے، قریب لانے اور مل کر ایک پرامن بلوچستان کی تعمیر کا موقع فراہم کرتے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید