• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایسٹر کی خوشیوں میں ضرورت مندوں کو شامل کیا جائے‘ لبنیٰ فرانسس

کوئٹہ(پ ر)جماعت اسلامی بلوچستان کی اقلیتی رہنما و سابق ٹکٹ ہولڈرلبنیٰ فرانسس اسحاق نے دنیا بھر کی تمام مسیحی قوم کو پارٹی کی مرکزی،صوبائی قیادت اور اپنی جانب سے مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسیحی قوم اپنے روزںکے اختتام کے ساتھ ایسٹر کا تہوار مناتی ہے، اقلیتی رہنما نے بیان میں کہا کہ ایسٹر صرف مذہبی تہوار نہیں بلکہ روحانی تجدید کا بھی پیغام ہے جو ہمیں اپنے فرائض اور سماجی خدمات کی یاد دلاتا ہے ۔آخر میں انہوں نے مسیحی قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسٹر کی خصوصی عبادات میں استحکام پاکستان، افواج پاکستان ،عوام کی ترقی و خوشحالی اور خصوصاً بلوچستان میں امن وامان کی بحالی کیلئے خصوصی دعائیں کریں اور ضرورت مندوں کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں۔
کوئٹہ سے مزید