• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی شاہراہوں پر کوچز کی تیزرفتاری کا نوٹس لیا جائے‘ رحیم کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، سردار حسن شاہ، جمیل بوستان، میر وائس ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ، عبداللہ ایڈووکیٹ، عمر فاروق ایڈووکیٹ، ضیاء الحق، نعمت اللہ، امین آغا، ارشد اچکزئی، توقیر بھٹی، سردار بہلول اور سردار احمد نے بیان میں کہا ہے کہ کراچی اور پنجاب روٹ کے تمام ٹرانسپورٹرز سے اپیل ہے کہ وہ اپنے ڈرائیورز کو پابند بنائیں کہ وہ تیزرفتاری سے گریز کریں کیونکہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ مذکورہ روٹس پر کوچز کی ریس لگائی جارہی ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہر گاڑی میں مسافر ہوتے ہیں تیز رفتاری کی وجہ سے انکی زندگی کو خطرات لاحق ہوتے ہیں، دوسری جانب پولیس ایسی گاڑیوں کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے۔
کوئٹہ سے مزید