کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان گرل گائیڈ ایسوسی ایشن بلوچستان ریجن نے محکمہ تعلیم کے تعاون سے گائیڈ ٹیچرز کی تربیت کا اہتمام کیا جس میں مڈل پرائمری اور ہائی اسکول کی میٹنگ ہوئی جس کی صدارت پاکستان گرل گائیڈ ایسوسی ایشن بلوچستان ریجن کی صدر بیگم عظمت حسن بلوچ ،صوبائی پروگرام سیکرٹری کلثوم رشیداور ٹرینر خضرا بشیر نے شرکا کو گائیڈ کے حوالے سے ٹرینگ دی جس کا مقصد اسکول کی سطح پر بچیوں کو گائیڈ کی ٹریننگ دینا اور ان میں گرل گائیڈ کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے تاکہ وہ معاشرے کی اہم شہری بن سکیں قبل ازیں پاکستان گرل گائیڈ ایسوسی ایشن بلوچستان ریجن کی صدر بیگم عظمت حسن بلوچ نے صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی،ایڈیشنل ڈائریکٹرذولیخہ کریم ،ڈی ای او فیمیل ذکیہ علی کا شکریہ ادا کیا۔