لاہور ( کورٹ رپورٹر )لاہوربار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں صدر کے امیدوار رانا انتظار کی حمایت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ مدثر چودھری، غلام مجتبیٰ چودھری، مجتبیٰ حیدر، سعدیہ سعید، اسامہ راشد، شہزادہ خالد سمیت سے دیگر وکلا نے الیکشن میں ووٹ اور سپورٹ سمیت بھرپور حمایت کا بھی کہاہے۔اس موقع پر مدثر چودھری کا کہنا تھاکہ اس وقت وکلاءکو درپیش مسائل کے حل کیلئے ایسی مخلص قیادت کی ضرورت ہے جو عملی طور پر اقدام کرکے ترجیحی بنیادوں پرمسائل حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے اور یہ کام صرف رانا انتظار ہی کی قیادت میں ہوسکتا ہے۔