• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، آلودگی کیس میں ڈی جی ماحولیات اور چیف سیکرٹری و دیگر سے تحریری جواب طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے فصلوں کی باقیات جلانے سے پھیلنے والی آلودگی کے خلاف کیس میں آئندہ سماعت پر ڈی جی ماحولیات اور چیف سیکرٹری سمیت دیگران سے تحریری جواب طلب کر لیا، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ فصلوں کی باقیات جلانے کے باعث پھیلنے والی آلودگی سے عوام کوخطرہ ہے، فصلوں کی باقیات جلاناسموگ میں اضافے کی بنیادی وجہ ہے، اس عمل سے فضائی آلودگی میں اضافہ، ہائی ویز اور موٹر ویز متاثرہوتی ہیں، فصلوں کی باقیات جلانے سے پھیلنے والا دھواں قیمتی جانیں لے جاتا ہے، فصلوں کی باقیات کوجلانافضااورانسانی زندگی کیلئے بڑا خطرہ ہے،آئین کے آرٹیکل 9کے تحت صاف آب و ہوا اور ماحول کے بہتر بنانا بنیادی ضرورت ہے،استدعا ہے کہ انسانی جان بچانے کے بنیادی حق کوماناجائے،عدالت فضائی آلودگی اور ماحول کے بہتر قیام کیلئے عملی اقدامات کا حکم دے۔
لاہور سے مزید