• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دفاعی چیمپئن کراچی نے میر پور خاص کو انٹر دویژنل بوائز رسہ کشی چیمپئن شپ کے فائنل میں شکست دے کر مسلسل دوسری بار اپنے اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے تیسری مرتبہ سندھ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی محمد اعجاز تاج تھے جبکہ فراست شاہ خان مہمان اعزازی تھے۔

اس موقع پر سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے صدر گلفراز احمد خان، سیکریٹری جاوید اقبال، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت،کراچی ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے صدر محسن علی خان،سر سید یونیورسٹی کے ڈائرکٹر اسپورٹس مبشر مختار،انتصار حیدر،اظہار احمد، پرویز شیخ، عائشہ ارم، ایم کلیم، راشد قریشی، مصطفیٰ ڈھوٹ، نعمان الدین، نصرت حسین، غلام محمد خان، فرحان علی، عظمت پاشا، حمیرا صدیقی، فہمیدہ ضمیر، الدہ ناز، بتول کاظم اور دیگر بھی موجود تھے۔

مہمان خصوصی نے اس موقع پر کہا کہ ٹگ آف وار کے کھیل سے بہت متاثر ہوں، فراست علی نے ایونٹ بہترین انداز میں منعقد کرنے پر منتظمین کی تعریف کی۔ ایس او اے کے سیکریٹری احمد علی راجپوت نے کہا کہ سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن اپنے کلینڈر کے مطابق ایونٹ کا انعقاد کرتی ہے جو خوش آئند ہے۔

اسپورٹس سے مزید
کھیل سے مزید