کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسر ے سیمی فائنل میں جمعرات کو بھارت اور انگلینڈ کا مقابلہ ہوگا۔ انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا ہے کہ ہم کوشش کریں گے کہ فائنل بھارت اور پاکستان کے درمیان نہ ہو۔ ا یڈیلیڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کافی عرصے سے مستقل مزاجی کے ساتھ اچھا پرفارمنس دے رہی ہے۔ سیمی فائنل میں آپ توقع کرتے ہیں کہ آپ کا مقابلہ ایک تگڑی ٹیم سے ہو گا اور بلا شبہ بھارت ایک بہترین ٹیم ہے۔