• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی معاشی شہ رگ اوردفاعی لائن لاہور موٹروے PTI کارکنوں نے جگہ جگہ کھود ڈالی

اسلام آباد(جنگ نیوز)تحریک انصاف کے کارکنوں نے پاکستان کی معاشی شہ رگ اوردفاعی لائن لاہور موٹروے کو کو جگہ جگہ سے کھود ڈالا۔پی ٹی آئی کارکنان نے کہیں میخیں گاڑ کر خیمے لگالیے تو کہیں عارضی چولہے چڑھا لیے اور کھانا پکانے لگے۔پی ٹی آئی کارکنان موٹر وے پر کرسیاں ڈال کر بیٹھ گئے، ایم ٹو موٹر وے کی دونوں اطراف شاہراہ کو کھود کر خیمے نصب کیے گئے جبکہ اس موقع پر انتظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی رہی۔