• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلام قادر تھیبو کو ترقی نہ دینے کیخلاف ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سپریم کورٹ نے سابق ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو کی ترقی نہ دینے کی اپیل پر سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔ عدالت نے ہائی پاور سلیکشن بورڈ کو دو ماہ میں درخواست گزار کی سروس ریکارڈ کا دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کر دی ہے۔ بینچ کے سربراہ جسٹس عقیل احمد عباسی نے ہائی پاور سلیکشن بورڈ کی جانب سے ریٹائرڈ افسر کے خلاف غیر ضروری ریمارکس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یہ کیا طریقہ ہے کہ کسی کے بھی سروس ریکارڈ میں کچھ بھی لکھ دیا جائے، جس دن موڈ اچھا نہیں ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید