کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ انسانیت غزہ کے مسلمانوں پر کئے گئے مظالم پر شرما رہی ہے ، عید الالضحیٰ میں قربانی اس عہد کی تجدید و اعتراف ہے کہ ہما را جینا مرنا اللہ کیلئے ہے،زندگی کا مقصد دین کی سرفرازی ہے اور اس کیلئے کسی قربانی سے گریز نہ کرنا مقصد ِحیا ت ہے۔ فلسفہ قربا نی کا اولین مقصد امت مسلمہ کا اللہ کی رضا اور خوشنودی کیلئے جان و مال اور خواہشات نفس کو قربا ن کرنے کے جذبو ں کو مستحکم کرنا ہے، ان دنوں امت مسلمہ شدید مشکلات اور مصائب سے دوچار ہے،بھارت سے جنگ میں کامیابی اور افواج پاکستان کی شجاعت پر فخر ہے۔ پاکستان کی افواج اور عوام دہشت گردوں سے مقابلہ پراکسی وار کامقابلہ جرات مندی سے کر رہے ہیں۔ ہم دہشت گردوں سے مقابلے میں 80ہزار افراد کی قربانیاں دے چکے ہیں۔ اسوقت بھی دہشت گردوں سے مقابلے و حملوں میں معصوم بچوں کی شہادتیں بزدل دشمن کی فسطائیت ہے۔انسانیت غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ مظالم پر شرما رہی ہے۔ ہم امن پسند اور اسلام امن و آشتی کا مذہب ہے، بھارت انتہا پسند ملک ہے۔