• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق ایس پی محمد علی کی رینک میں 3 سال تنزلی کے خلاف فیصلہ محفوظ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سپریم کورٹ نے غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں سابق ایس پی محمد علی کی رینک میں 3سال تنزلی کے خلاف درخواست پر فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ فیصلہ جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس صلاح الدین احمد پہنور پر مشتمل دورکنی بینچ نے محفوظ کیا۔ سرکاری وکیل نے دلائل مین کہا کہ سابق ایس ایس پی محمد علی وسان پر خلاف ضابطہ بھرتیوں کا الزام ہے انکوائری میں غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ثابت ہونے کے بعد کمیٹی نے 3 سال کے لئے رینک میں تنزلی کی سفارش کی تھی، ٹھٹھہ میں سپاہی ، اے ایس آئی اور دیگر عہدوں ہر تقرریاں کی گئیں، ملک نعیم اقبال ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل میں کہا کہ محمد علی وسان کا ان بھرتیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے، بھرتیوں والی کمیٹی میں اور پھر تقرریوں میں دیگر پولیس افسران شامل تھے، محمد علی وسان کو انکوائری کے بعد 2019 میں پے اسکیل کو نچلے درجے پر کردیا تھا۔

ملک بھر سے سے مزید