• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالد مقبول، فاروق ستار، امین الحق مصطفیٰ کمال، عشرت العباد ایم کیو ایم انٹرنیشنل کی مبارک باد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے عید الاضحی کے موقع پر پاکستان سمیت پوری دنیا میں مقیم مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عید الا ضحی ہمیں ایثار و محبت و قربانی کا درس دیتی ہے جس میں ہمارے پیغمبر حضرت ابراہیم علیہ سلام نے اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق اپنے جگر کے ٹکڑے حضرت اسمٰعیل علیہ سلام کو اللہ کی راہ میں قربانی کیلئے پیش کردیا تھا یہ دن ہمیں سبق دیتا ہے کہ اللہ کی رضا اور خوشنودی کے لئے اپنی عزیز ترین شے کو بھی قربان کرنا پڑے تو گریز نہ کیا جائے۔ ایم کیو ایمکے سنیئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، سینئر رہنما امین الحق ،توفاقی وزیر صحت سینیر رہنما سید مصطفی کمال نے کہا کہ آج کا دن عزم و ایثار اور اعلی کردار کا وہ نمونہ پیش کرتا ہے جو رہتی دنیا تک قائم و دائم رہیگا۔ عید الاضحی کے موقع پر ہمیں غریب و مستحقین کا مکمل خیال رکھنا ہے اور ساتھ ہی ایم کیو ایم کے کارکنان،شہیدوں اور اسیروں کے گھروں پر گوشت اور انکی ضروریات کوبھی مد نظر رکھیں۔
ملک بھر سے سے مزید