• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام اباد آپریشن میں پکڑے گئے 84 غیر ملکی چارٹر طیارے کے ذریعے ڈی پورٹ

کراچی (اسد ابن حسن) رواں ہفتے اسلام اباد میں کال سینٹرز کے خلاف ہونے والے بڑے اپریشن (اپریشن گرے جس کی سربراہی ایڈیشنل ڈائریکٹر اپریشن عامر نظیر کر رہے تھے) میں گرفتار 160 غیر ملکیوں میں سے 84کو ان کے ملک ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی اسلام اباد ہیڈ کوارٹر کے ذرائع کے مطابق رواں ہفتے اسلام اباد میں واقع کال سینٹر جہاں پر لاکھوں ڈالر کا فراڈ اور اسکیمنگ روزانہ ہو رہی تھی ان کے ملازمین اور سرغنوں کو حراست میں لیا گیا تھا۔ سب سے زیادہ زیر حراست افراد کا تعلق ایک ہی غیر ملک سے تھا۔ اس ملک کے وزارت خارجہ کے اعلی حکام اور حکومت کے بھی اعلی عہدوں پر فائز شخصیات نے وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعظم شہباز شریف سے ذاتی طور پر رابطہ کیا جس کے بعد ایک چارٹر طیارہ اسلام اباد پہنچا اور اس ملک کے 84 شہریوں کو لے کر روانہ ہو گیا۔

ملک بھر سے سے مزید