کراچی(اسٹاف رپورٹر) عید قرباں کے موقع پر سندھ بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی 120دن کی سزا معاف کردی گئی ، محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سندھ بھر کی جیلوں میں موجود عام قیدیوں کے لیے 120روز کی سزا معافی کی گئی ہے، معافی کا اطلاق صرف عام قیدیوں پر ہوگا، قتل، دہشت گردی، زنا،اغواءاور بدعنوانی جیسے سنگین جرائم کے مقدمات کےقیدیوں پر معافی کا اطلاق نہیں ہوگا۔