• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری فلسطینیوں کو خوراک، مالی و طبی امداد فراہم کرے، سالک حسین

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) سمندر پار پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر چودھری سالک حسین نے فلسطینیوں کیلئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ، غزہ میں نہتے شہریوں کے خلاف مظالم کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری فلسطینیوں کیلئے خوراک، مالی و طبی امداد فراہم کرے، یو این، محنت کشوں کےعالمی ادارے غزہ میں قتل عام روکیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جنیوا میں عرب لیبر آرگنائزیشن کے زیراہتمام فلسطینی محنت کشوں اور عوام کے ساتھ بین الاقوامی یکجہتی اجلاس کے عنوان سے ایک تقریب میں کیا،اجلاس میں محنت کشوں کے عالمی ادارے کے رکن ممالک کے وزراء او ر سینئر عہدیداروں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ملک بھر سے سے مزید