حب(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر حب کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق عید الاضحی کی چھٹیوں کے دوران ضلع حب کے مختلف پکنک پوائنٹس پر نہانے پر پابندی عائد کی گئی ہے،ضلعی انتظامیہ نے عید الاضحی کے موقع پر شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے پیش نظر پابندی عائد کی ہے،گڈانی بیچ، حب ڈیم، لسبیلہ کینال، حب ندی، ڈام بندر، ہاڑی پیر سمیت دیگر مقامات پر نہانے پر پابندی عائد ہوگی۔