بھارت کے اسپتال میں 4 سالہ مریض بچے کے کھانے کی ٹرے میں لال بیگ کی باقیات ملنے کے بعد انتظامیہ نے تحقیقات شروع کردیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی کے اسپتال میں 4 سالہ بچے کو آپریشن کے بعد ملنے والے پہلے کھانے کی ٹرے سے لال بیگ کی باقیات ملیں۔
ٹوئٹر پر ایک اکاؤنٹ سے کھانے کی ٹرے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اسپتال پر تنقید کی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اتوار کو پرائیویٹ وارڈ میں پیش آیا جس کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس سے قبل بھی اسپتال کے کھانے میں مبینہ طور پر کیڑا پایا گیا تھا۔