کوئٹہ ( پ ر ) اے این پی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشید خان ناصر نے بدھ کو چمن جاکر حاجی صادق خان ادوزئی کے بھائی بشیر خان ادوزئی کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ چمن میں گزشتہ روز ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے جہانگیر اچکزئی کے بیٹے کے انتقال پر ان کے گھر جاکر تعزیت کی۔ علاوہ ازیں انہوں نے نے جنگل پیر علی زئی میں گزشتہ روز کراچی میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے رسالدار حبیب اللہ کے بھائی عطا اللہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور فاتحہ خوانی کی۔