• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امتِ مسلمہ کیلئے مفتی رفیع عثمانیؒ کی بہت خدمات ہیں: حافظ نعیم الرحمٰن

فائل فوٹو—حافظ نعیم الرحمٰن
فائل فوٹو—حافظ نعیم الرحمٰن

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ امتِ مسلمہ کے لیے مفتی رفیع عثمانیؒ کی بہت خدمات ہیں۔

مفتی رفیع عثمانیؒ کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے موقع پر کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ مفتی رفیع عثمانیؒ بہت بڑے عالمِ دین تھے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مفتی رفیع عثمانیؒ نے بہترین سہولتوں سے آراستہ ادارہ بنایا۔

مفتی رفیع عثمانیؒ جمعے کی شب انتقال کر گئے تھے

واضح رہے کہ مفتی محمد رفیع عثمانیؒ جمعے کی شب طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔

ان کے قریبی عزیز و اقارب اور فیملی کے بعض افراد کی بیرونِ ملک سے پاکستان واپسی میں تاخیر کے باعث نمازِ جنازہ کے اعلان میں تاخیر کرنا پڑی۔

مفتیٔ اعظم پاکستان سپردِ خاک

مفتیٔ اعظم پاکستان، دارالعلوم کراچی کورنگی کے رئیس مفتی محمد رفیع عثمانیؒ کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی جس کے بعد انہیں ان کے والدِ گرامی مفتیٔ اعظم پاکستان مفتی محمد شفیع عثمانیؒ اور دیگر مشائخ کے پہلو میں دارالعلوم کراچی کے احاطے میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

دارالعلوم کراچی کورنگی میں مفتی رفیع عثمانیؒ کی نمازِ جنازہ ان کے بھائی مفتی تقی عثمانی نے پڑھائی۔

نمازِ جنازہ میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، پی ڈی ایم و جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمٰن، امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن، علمائے کرام اور دیگر سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

قومی خبریں سے مزید