اسلام آباد (خبر نگار) سوشل میڈیا پر چلنے والے غیر اخلاقی اور اسلامی اقدار کے منافی مواد کے خلاف لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاق کی اپیلوں کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو گی۔ جسٹس سید منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ اے ملک پر مشتمل عدالت عظمیٰ کا دو رکنی بنچ وفاقی وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے کی جانب سے دائر اپیلوں کی سماعت کریگا۔