• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت فوجیوں کیلئے ہزاروں بلٹ پروف جیکٹس خرید رہا ہے، رپورٹ

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت کو ایک قابض ملک سمجھے جانے والے علاقوں اور ریاستوں میں فوجیوں پر بڑھتے ہوئے حملوں کے پیش نظر بھارتی فوج نے اپنے مسلح اہلکاروں کو بچانے کے لیے ہزاروں بلٹ پروف جیکٹس خریدنے کے لیے ٹینڈر جاری کیے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر، پنجاب، آسام اور منی پور میں سٹیل کور گولیوں کے استعمال کا خطرہ زیادہ سنگین ہے، جہاں کے لوگ بھارتی فوج کو جارح کے طور پر دیکھتے ہیں۔ بھارتی فوج نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنے فرنٹ لائن فوجیوں کے لیے 62ہزار500بلٹ پروف جیکٹس خریدنے کے لیے ٹینڈرجاری کیے ہیں۔ان ٹینڈرز کے ذریعے خریدی جانے والی جیکٹس لیول 4کی ہوں گی جو سٹیل کورگولیوں کے خلاف موثر سمجھی جاتی ہیں اور سب سے پہلے یہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں تعینات فوجیوں کو فراہم کی جائیں گی۔بھارتی فوجی حکام نے صحافیوں کو بتایاکہ بھارتی وزارت دفاع نے میک ان انڈیا کے تحت ان جیکٹس کے لیے دو الگ الگ ٹینڈر جاری کیے ہیں جن میں سے پہلا 47,627جیکٹس کے لیے عام طریقہ کار کے تحت اور دوسرا 15,000جیکٹس کے لیے ہنگامی خریداری کے تحت جاری کیاگیا ہے جسے اگلے تین سے چار ماہ میں حتمی شکل دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 47,627جیکٹس کی خریداری مرحلہ وار کی جائے گی اور توقع ہے کہ یہ اگلے 18سے24ماہ میں مکمل ہو جائے گی۔فوجی حکام کا کہناہے کہ بلٹ پروف جیکٹس کو 7.62ملی میٹر کی رائفل گولی کے ساتھ ساتھ 10میٹر کے فاصلے سے فائر کی جانے والی اسٹیل کور گولیوں سے ایک سپاہی کی حفاظت کرنے کے قابل ہونا چاہئے ۔
یورپ سے سے مزید