پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کے اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ، علیزا سلطان کی نئی پوسٹ کے انٹرنیٹ پر چرچے ہو رہے ہیں۔
علیزا سلطان فیروز خان سے طلاق کے بعد سوشل میڈیا پر بہت کم متحرک ہیں جبکہ اِس کے برعکس فیروز خان ایک دن میں کم سے کم ایک سے دو پوسٹس یا اسٹوریز شیئر کر ہی دیتے ہیں۔
طلاق کے بعد فیروز خان ناصرف سوشل میڈیا پر متحرک ہیں بلکہ اپنا یوٹیوب چینل بنا کر ایک ’ریپ ٹریک‘ بھی ریلیز کر چکے ہیں۔
فیروز خان سے طلاق کے بعد علیزا سلطان کی یہ پہلی ایسی پوسٹ ہے جسے انٹرنیٹ صارفین علیزا کی جانب سے فیروز خان کے لیے ایک پیغام سمجھ رہے ہیں۔
علیزا سلطان کی اس پوسٹ پر کئی مداح اُنہیں مضبوط رہنے اور فیروز خان کو بھلا دینے جیسے مشورے دے رہے ہیں۔
علیزا سلطان کی یہ پوسٹ ایک نظم پر مبنی ہے جس کا عنوان ’اترن‘ ہے جس کے آخری الفاظ ہیں کہ ’مجھے یہ بالکل فکر نہیں ہے کہ میری اترن کو کس نے پہنا‘ ہے۔
علیزا سلطان نے اپنی اس پوسٹ کے آخر میں اپنے بیٹے سلطان کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔
واضح رہے کہ علیزا سلطان اور فیروز خان ستمبر میں اپنی طلاق سے متعلق باقاعدہ اعلان کر چکے ہیں جبکہ اس سابقہ جوڑی کے بچوں کی حوالگی اور نان نفقہ سے متعلق کیس عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔