• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الجزائر: آتشزنی کے جھوٹے الزام میں ایک قتل پر عدالت کی 49 افراد کو سزائے موت

الجزائر کے جنگل میں آگ لگانے کے غلط الزام پر ایک شخص کے قتل کے کیس میں مقامی عدالت نے 49 افراد کو سزائے موت سنا دی۔

دارالحکومت الجیرس سے مقامی میڈیا نے بتایا کہ عدالت نے 28 دیگر افراد کو بغیر ضمانت 2 سے 10 سال قید کی سزا سنائی۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق جنگل میں آگ لگانے کے غلط الزام  پر 38 سالہ جمال بن اسماعیل کے قتل کا واقعہ گزشتہ سال پیش آیا تھا۔

جمال بن اسماعیل - فوٹو: فائل
جمال بن اسماعیل - فوٹو: فائل

خبر ایجنسی کے مطابق الجزائر کے جنگلات میں آگ کی تحقیقات میں مقتول بےگناہ ثابت ہوا تھا۔ خبر ایجنسی کے مطابق الجزائر میں گذشتہ سال جنگلات میں لگی آگ سے 90 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق الجزائر میں 1993 کے بعد سے سزائے موت پر عملدرآمد کی پابندی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید