• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے C.R.C کے زیراہتمام مذاکرہ

لندن (پ ر)بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے چائلڈ رائٹس کونسل لندن (C.R.C)کے زیراہتمام الفرڈ نیو بری پارک میں مذاکرے کا اہتمام کیا گیا۔ مذاکرے سے C.R.C لندن کے کوآرڈینیٹرسعید احمد انجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال دنیا بھر میں یونیسیف کی قراردادوں کے مطابق عالمی یوم اطفال منایا جاتا ہے جس کا مقصد دنیا بھر کے بچوں سے اظہار یکجہتی کرنا اور ان کے حقوق کو اجاگر کرنا ہے۔ اس سال یوم اطفال کا عنوان ’’بہتر مستقبل ہر بچے کیلئے‘‘رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں، ان کا مستقبل بہتر ہوگا تو ملک اور قوم کا مستقبل بھی روشن ہوگا۔دنیا کے بیشتر ملکوں میں بچوں کے حقوق کا تحفظ نہیں کیا جا رہا، آج کل موبائل فون، سوشل میڈیا نے بچوں کے اخلاق کو نہ صرف بگاڑدیا ہے بلکہ ان کو غیر محفوظ بھی کر دیا ہے۔ مذاکرے سے حسن مشتاق، عدنان خاور، چوہدری بشیر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ تعلیم، صحت، تفریح اور تحفظ ہر بچے کا بنیادی حق ہے، ہمیں اس حق کی پاسداری کرنی چاہئے، مذاکرے کے آخر میں اعلان کیا گیا کہ C.R.Cکے زیراہتمام عنقریب مختلف علاقوں میں شعور و آگہی کیلئے پروگرامز منعقد کئے جائیں گے۔
یورپ سے سے مزید