• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کے قدیم ترین ٹائون کولچسٹر کو شہر کا درجہ دے دیا گیا

لندن (پی اے) برطانیہ کے ریکارڈ پر قدیم ترین ٹائون کولچیسٹر کو کوئین پلاٹینم جوبلی کے موقع پر سرکاری طور پر نئے شہر کا درجہ دے دیا گیا۔ کولچسٹر کی سابق رومن بستی ملکہ کی پلاٹینم جوبلی کے موقع پر شہر بنائے جانے والے آٹھ ٹائونز میں سے ایک ہے۔ بدھ کو پارلیمنٹ لیٹرز پیٹنٹ میئر ٹم ینگ کو پیش کیا گیا۔ ایک جلوس مرکری تھیٹر سے ٹاؤن ہال کی طرف بڑھا، جہاں ہز میجسٹی لارڈ لیفٹیننٹ آف ایسیکس جینیفر ٹولہرسٹ نے دستاویزات پیش کیں۔ موٹ ہال کے اندر کونسل سے اپنے خطاب میں مس ٹولہرسٹ نے کہا کہ بلاشبہ کولچسٹر کو شہر بنانے کا وقت آ گیا ہے۔ انہوں نے میئر کو لیٹر آف پیٹنٹ پیش کیا، جس میں اس لمحے کو مارک کیا گیا، جب اسے برطانیہ کے 76واں شہر کا درجہ ملا۔ مسٹر ینگ نے اس اہم دن میں شامل ہر فرد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ شہر کے پہلے میئر بننے پر انتہائی شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کولچسٹر ایک روشن اور ترقی پزیر مستقبل والا شہر ہے۔ کولچسٹر گیریژن کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل ایڈ رینکن نے کہا کہ کولچسٹرٹائون کے اب شہر بننے کا حقیقی احساس مشترکہ فخر کا باعث ہے۔ کولچسٹر سٹی کونسل (سابقہ ​​کولچسٹر بارو کونسل) کے ہیریٹیج منیجر فلپ وائز کا کہنا ہے کہ رومن دور میں تقریباً 350سال تک کولچسٹر ایک شہر تھا لیکن پھر قرون وسطیٰ میں لوگ ہمارے بارے میں بھول گئے اور کولچسٹر کو ایک ٹائون سمجھنا شروع کر دیا گیا، اس لئے ہمیں اپنے شہر کی حیثیت بحال کرنے کیلئے بہت طویل انتظار کرنا پڑا ہے۔
یورپ سے سے مزید