• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تقرری پر شہباز نے جنرل باجوہ سے مشاورت کی تھی‘ خواجہ آصف

کراچی (جنگ نیوز)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کاکہنا ہے کہ نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کا فیصلہ کابینہ کے اتفاق رائے سے کیا گیا ‘وزیر اعظم نے تقرری کے معاملے پر جنرل باجو ہ کے ساتھ یقیناً مشاورت کی تھی‘تمام اداروں کو اپنی آئینی حدود کے اندر ہی رہنا چاہیے‘عمران خان نے اپنا سازشی بیانیہ لپیٹ لیاہے‘تحریک انصاف کا 26 نومبر کا دھرنا ایک دن کا ہوگایا ہوسکتا ہے کہ یہ روالپنڈی نہ ہی آئیں ، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اس کے بعد ہی انتخابات ہوں گے‘31 دسمبر سے پہلے نواز شریف پاکستا ن آجائیں گے ۔

اہم خبریں سے مزید