• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران آرمی چیف کی تقرری متنازع بنانے میں ناکام‘ رانا ثنا

کراچی (جنگ نیوز)وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہناہے کہ عمران خان آرمی چیف کی تعیناتی متنازع بنانے میں ناکام ہوگئے ‘نئے آرمی چیف کا تقرری کا فیصلہ وزیراعظم نے خودکیااورکابینہ کو اس پر اعتماد میں لیا ‘کابینہ نے اپنا اختیار استعمال کرتے ہوئے جنرل عاصم منیرکی 27نومبر کو ہونیوالی ریٹائرمنٹ مؤخر کی ‘اگر ہم ایسا نہ کرتے تو کھیلتے بھی کیونکہ انہوں نے کہاتھا کہ ہم کھیلیں گے‘ اسٹیبلشمنٹ عمران خان کو الیکشن کی تاریخ نہیں دے گی ‘عمران خان الیکشن کی تاریخ کیلئے نواز شریف‘فضل الرحمان اورآصف زرداری سے بات کریں گے تب ہی معاملات طے ہوں گے۔ایک ٹی وی انٹرویو میں رانا ثناءاللہ کا کہناتھاکہ صدر زیادہ سے زیادہ صرف تاخیر کرسکتے تھے جس کو ہم نےروک دیا۔ راناثناء ا لله نے کہا کہ د و آدمیو ں کے حصے میں ذلت آئی ہے عمران خان نے اپنی جھوٹی انا کی تسکین کے لئے صدر مملکت کو لاہوربلایا۔ صدراپنے عہدے کے مطابق سیاسی نہیں اورکسی سیاسی جماعت کاکارکن بھی نہیں ہوسکتا‘صدرعارف علوی دوسری بار اس عہدے پر ایکسپوزہوئے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید